انتخابات مہنگا بزنس ، اربوں روپے خرچ ہوتے ہیں ،کیا پورا سال الیکشن الیکشن کھیلنے کے متحمل ہوسکتے ہیں، احسن اقبال

0
113

اسلام آباد (این این آئی) مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل اور وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہاہے کہ انتخابات ایک مہنگا بزنس ہے جس پر اربوں روپے خرچ ہوتے ہیں ،کیا پورا سال الیکشن الیکشن کھیلنے کے متحمل ہوسکتے ہیں۔ ایک انٹرویو میں انتخابات کے حوالے سے سوال پر انہوںنے کہاکہ متعلقہ فورمز نے معاشی و سیکیورٹی صورتحال اور مردم شماری سمیت دیگر عوامل کو مدنظر انتخابات کے انعقاد کا فیصلہ کرنا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ جب بھی انتخابات ہوں ، ہم انتخابات لڑنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں ، ہم الیکشن لڑیں گے اور کامیاب ہوں گے ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ انتخابات میں پی ٹی آئی کو عبرتناک شکست دیں گے ۔ احسن اقبال نے کہاکہ عوام کو معلوم ہے کہ ملک کو مہنگائی کی دلدل میں کون پھینک کرگیا ہے ۔احسن اقبال نے کہاکہ عمران خان کو پہلے بھی اسمبلیاں نہ توڑنے کا خبردار کیا تھا ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان نے جلدبازی میں اسمبلیاں توڑ کر ملک میں بحران پیدا کرنے کی کوشش کی ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ کیا ہم پورا سال الیکشن الیکشن کھیلنے کے متحمل ہوسکتے ہیں ، انتخابات ایک مہنگا بزنس ہے جس پر اربوں روپے خرچ ہوتے ہیں ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ معاشی بحالی کے لیے آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ خیبرپختونخواہ کی حکومت نے سیکیورٹی خدشات کا اظہار کیا ہے ، ملک میں نئی مردم شماری ہورہی ہے ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ عمران خان خود فیصلہ کرکے گئے تھے کہ آئندہ انتخابات نئی مردم شماری پر ہوں گے ۔