لاہو ر( این این آئی) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا اجلاس ہوا جس میں سیف سٹیز اتھارٹی کے ایک ارب 42کروڑ روپے کے جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب،ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم، سی سی پی او، سیکرٹری فنانس، چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ، ڈی جی پی آر اور متعلقہ حکام نے شرکت کی ۔ایم ڈی پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کامران خان نے اجلاس کے شرکا کو تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس میں لاہو ر میں 500نئے مقامات پر کیمروں کی تنصیب کے پروگرام کا جائزہ لیا گیا اور پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے پولیس کمیونیکشن آفیسر کے سروس سٹرکچراورپے پیکیج پر غور کیا گیا ۔ محسن نقوی نے کہا کہ پی ایس ایل کی مانیٹرنگ کیلئے راولپنڈی اور ملتان کے کیمروں کو سیف سٹی لاہور سے منسلک کیا گیا ہے، 550 خصوصی کیمروں سے پی ایس ایل کی نگرانی کی جا رہی ہے، پی ایس ایل میچوں کیلئے فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں۔پی ایس ایل کے پرامن اور بہترین ماحول میں انعقاد کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے انٹیلی جنٹ ٹریفک مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے بہترین ٹریفک پلان دینے کی ہدایت کی ۔ نگران وزیراعلی محسن نقوی کی سیف سٹیز اتھارٹی کے کیمروں کی بحالی کیلئے تیز تر اقدامات کرنے کی ہدایت کی ۔ نگران وزیراعلی محسن نقوی نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی سے متعلق دیگر امور کی منظوری بھی دی۔
مقبول خبریں
اسحاق ڈار کی چینی وزیر سے ملاقات، اسٹریٹجک تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
بیجنگ(این این آئی) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بیجنگ میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر لیو جیان چاؤ سے ملاقات کی...
ہمیں شہادت کی آرزو زندگی سے زیادہ ہے’ ڈی جی( آئی ایس پی آر)
راولپنڈی (این این آئی)ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ...
غزہ میں خوراک کے 9 ٹرکوں کو داخلے اجازت سمندر میں قطرہ ہے،اقوام متحدہ
نیویارک (این این آئی )اقوام متحدہ نے 20 لاکھ سے زیادہ فلسطینیوں کی آبادی والے علاقے غزہ میں خوراک کے 9 ٹرکوں کے داخلے...
مختلف ممالک سے چھ لاکھ 70 ہزار عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے
ریاض(این این آئی )سعودی وزارت حج عمرہ نے کہا ہے کہ اب تک مختلف ممالک سے 42 فیصد عازمین حج مملکت پہنچ چکے ہیں...
غزہ میں اسرائیلی ناکہ بندی ختم کی جائے ، یورپی یونین
برسلز(این این آئی ) یورپی یونین سربراہ ارسولا وان ڈیر لین نے کہا ہے کہ غزہ میں انسانی صورتحال ناقابل قبول ہے۔ اس لیے...