ممبئی(این این آئی) بالی وڈ کے سپر اسٹار اکشے کمار نے سیکورٹی رکاوٹ کو پھلانگ کر ملنے کیلئے آنے والے مداح نوجوان کو گلے لگالیا۔واقعہ ممبئی میں پیش آیا جہاں بھارتی اداکار اپنی نئی فلم ‘سیلفی’ کی تشہیری مہم کیلئے ایک تقریب میں شرکت کیلئے آئے تھے۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اکشے کمار اپنے مداحوں کے سلام کا جواب دے رہے ہیں اور اچانک ایک نوجوان رکاوٹ کو پھلانگ کر اداکار تک پہنچنے کی کوشش کرتا ہے۔اکشے کمار کی سیکورٹی ٹیم نے فورا نوجوان کو زمین کی طرف گرادیا اور اسے دور رہنے کا حکم دیا لیکن اداکار نے اپنے محافظوں کو اس کام سے منع کیا اور نوجوان کے قریب جاکر اسے گلے لگالیا۔اس موقع پر اکشے کمار نے نوجوان سے کچھ گفتگو بھی کی لیکن وہ ریکارڈ نہ ہوسکی، اس کے بعد اداکار ہاتھ ہلاتے ہوئے اپنی تقریب میں چلے گئے۔
مقبول خبریں
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...