ممبئی(این این آئی) بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے ان خبروں کی سختی سے تردید کردی ہے کہ ان کے پاس مہنگی ترین گاڑیاں موجود ہیں۔ٹویٹر میں اپنے مداحوں سے گپ شپ میں جب ایک مداح نے سوال کیا کہ آپ کی پسندیدہ گاڑی کون سی ہے اور کون سی گاڑی آپ کبھی فروخت نہیں کریں گے۔اس سوال کے جواب میں شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ میرے پاس کوئی مہنگی گاڑیاں موجود نہیں ہیں اور اس کے متعلق میڈیا پر جو خبریں چلائی جاتی ہیں وہ سب بوگس ہیں۔اداکار نے واضح الفاظ میں اپنے مداحوں کو خبر دی کہ ان کی ملکیت میں صرف ایک ہیونڈائی گاڑی ہے اور لگڑری گاڑیوں پر مضامین جھوٹ ہیں۔بھارتی میڈیا میں اکثر یہ مضامین شائع ہوتے رہتے ہیں کہ اداکار کے پاس بہت ساری مہنگی اور لگژری گاڑیاں موجود ہیں۔کنگ خان کی نئی فلم ‘پٹھان’ باکس آفس پر کامیابیوں کے جھنڈے گاڑ رہی ہے اور وہ اگلی فلم ‘جوان’ میں ایک فوجی کے کردار میں نظر آئیں گے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...