اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اور نگزیب نے کہا ہے کہ حکومت میڈیا کی آزادی پر کامل یقین رکھتی ہے،صحافیوں کی گروپ انشورنس کے لئے عملی اقدامات اٹھائے جا رہے۔ جاری اعلامیہ کے مطابق مریم اورنگزیب سے مری پریس کلب کے وفد نے ملاقات کی جس میں مری کی سیاحتی اہمیت، پریس کلب اور صحافیوں کو درپیش مسائل سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔مریم اور نگزیب نے کہاکہ حکومت میڈیا کی آزادی پر کامل یقین رکھتی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ صحافیوں کی گروپ انشورنس کے لئے عملی اقدامات اٹھائے جا رہے۔ وزیر اطلاعات و نشریات نے کہاکہ صحافیوں کی تنخواہوں کی ادائیگی کے حوالے سے اہم ترامیم لائی جا رہی ہیں۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ صحافیوں کے مسائل سے آگاہ ہیں، ان کے حل کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے وفد کے مسائل سنے اور ورکنگ جرنلسٹس کی سیفٹی، ٹریننگ سمیت انہیں درپیش مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔وفد میں مری پریس کلب کے صدر عبدالحمید عباسی، چیئرمین شفقت عباسی، جنرل سیکرٹری یاسر عباسی، سینئر ارکان اویس الحق اور ابوذر عباسی شامل تھے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز شروع سے مشکل تھیں، فہیم اشرف
ماؤنٹ مونگانوئی(این این آئی) آل راؤنڈر فہیم اشرف کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز شروع سے مشکل تھیں، نئی گیند سے کنڈیشنز...
پی ایس ایل 10 کا ترانہ جاری کر دیا گیا
لاہور(این این آئی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کا آفیشل ترانہ جاری کردیا گیا ہے۔ پی ایس ایل کے دسویں سیزن کے ترانے...
تیسرا اور آخری ون ڈے’پاکستان اور نیوزی لینڈ 5 اپریل کو آمنے سامنے ہونگے
ماؤنٹ مونگانوئی(این این آئی)پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 5 اپریل بروز ہفتہ کو ماؤنٹ...
ٹرمپ نے پاکستان سمیت 180ممالک پر جوابی ٹیرف کا اعلان کر دیا
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان سمیت متعدد ممالک پر جوابی محصولات عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے...
اجتماعی قبریں جنگ کے غیر محدود ہوجانے کی مظہر ہیں ، اقوام متحدہ
نیویارک (این این آئی )اقوام متحدہ کے غزہ میں امدادی حکام نے غزہ میں قائم کی گئی ایک اجتماعی قبر سے طبی عملے کے...