ممبئی (این این آئی)عالیہ بھٹ نے ایک اشاعتی ادارے پر خوب تنقید کی، مذکورہ ادارے نے ان کی بغیر اجازت لی گئی تصاویر شائع کی تھیں۔انسٹاگرام اسٹوری میں عالیہ نے اپنی دو تصاویر کا کولاج شیئر کیا جس میں وہ اپنے گھر کے کمرے میں نظر آرہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ کیا مذاق ہے؟ میں اپنے گھر پر دوپہر کو کمرے میں بیٹھی ہوئی تھی کہ مجھے محسوس ہوا کہ کوئی دیکھ رہا ہے، اوپر دیکھا تو دو آدمی قریب کی عمارت کے ٹیرس میں کھڑے نظر آئے جن کا کیمرا میری طرف تھا۔بعد ازاں یہ تصاویر ایک میڈیا ہائوس کی ویب سائٹ پر شائع کردی گئیں۔عالیہ کا کہنا تھا کہ کس دنیا میں یہ ہوتا ہے؟ اس کی اجازت کہاں دی جاتی ہے؟انہوں نے کہا کہ یہ کسی کی رازداری کی بدترین خلاف ورزی ہے، ہمیں حد نہیں عبور کرنی چاہیے لیکن میں یہ کہنے میں حق بجانب ہوں کہ تمام حدیں پار کر دی گئیں۔عالیہ بھٹ نے اپنی پوسٹ میں ممبئی پولیس کو بھی ٹیگ کیا۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...