لاہور(این این آئی) پاکستانی گلوکار آئمہ بیگ نے کہا ہے کہ ان کا نیا گیت بلوچستان کی ثقافت کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ہوگا۔آئمہ بیگ کے اگلے گیت کا عنوان ‘وش ملے’ ہے اور اس میں ان کا ساتھ معروف گلوکار ساحر علی بگا دیں گے۔انسٹاگرام پوسٹ میں آئمہ بیگ نے لکھا کہ ان کا اگلا گیت پاکستان کے سب سے بڑے صوبے بلوچستان کی ثقافت کیلئے ایک خراج تحسین ہوگا۔انہوں نے لکھا کہ میں بلوچستان کی میٹھی زبان اور خوبصورت روایات پر ایک گیت بنانا چاہتی تھی اور اس گیت کے ذریعے ایک بڑے صوبے کی ثقافت کو منایا جائے گا۔گلوکارہ نے لکھا کہ میں ہمیشہ سے اپنے ملک کی ثقافت کی حامی رہی ہوں چاہے وہ پنجابی ہو یا سرائیکی اور یہ ہم پر قرض ہے کہ ہم فراموش شدہ علاقوں کی ثقافت کو فروغ دیں۔ساحل علی بگا اور آئمہ بیگ نے اپنے گانے کا تازہ پوسٹر بھی جاری کیا ہے اور اس میں بلوچی ثقافت کی جھلک نظر آتی ہے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...