لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان جنہیں گالیاں دیتے ہیں ضرورت پڑنے پر انہیں سینے سے لگاتے ہیں،پرویز الٰہی اور عمران خان کو مبارک باد دیتے ہیں، پی ٹی آئی والوں کو پرویز الٰہی مبارک ہو،پرویز الٰہی کو برے برے لقب بھی عمران خان نے دئیے،عمران خان اپنی ضمانت کرا رہے ہیں اور ساتھیوں کو جیل بھیج رہے ہیں، ہد خاقان عباسی بیسیوں پیشیاں بھگت چکے ہیں، ایک پیشی میں ٹریفک میں پھنس گئے تو ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری ہو گئے،آفتاب سطان ایک دیانتدار آدمی ہیں، سیاسی انتقام ختم ہونا چاہیے۔احتساب عدالت میں اپنے بھائی خواجہ سلمان رفیق کے ہمراہ پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ تو ابھی کچھ ہوا ہی نہیں، ہماری پوری جماعت کو جیلوں میں ڈالا گیا مگر ہم نے چیخیں نہیں ماریں،ہمیں کبھی روتے دیکھا ہے؟، یہ ٹی وی پر آ کے روتے ہیں کہ ہمارے بچے ہیں، ہمارے بھی بچے تھے،کسی کو غلط پکڑے جانے کی حمایت نہیں کریں گے، تاہم سب سے پہلے لیڈر کو جیل جانا چاہیے،نواز شریف اس بھگوڑے کی طرح نہیں، لمبی جیل کاٹ کر گئے، عمران خان پر کسی کا اعتبار نہیں، سب جانتے ہیں کہ انہیں جب موقع ملے گا یہ گند کریں گے۔انہوںنے کہا کہ میرے بس میں ہوتا تو کسی کو گرفتار نہ کرتا، یہ خود ہی تھک ہار کر واپس چلے جاتے، ذاتی طور پر سیاسی کارکنان کے جیل جانے کو اچھا نہیں سمجھتا۔اخلاقی طور پر لیڈر کو پہلے جیل جانا چاہیے لیکن عمران خان اپنی ضمانتیں کروا رہے ہیں اور ساتھیوں کو جیل بھجوا رہے ہیں، جیل بھرو تحریک کے حوالے سے کیا حکمت عملی ہے میں نہیں جانتا، نگران حکومت بہتر جانتی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان جنہیں گالیاں دیتے تھے ضرورت پڑنے پر انہیں سینے سے لگاتے ہیں، عمران خان پرویز الٰہی کو گالیاں دیتے تھے اب انہیں پارٹی میں شامل کر لیا، عمران خان نے اپنے گریباں میں کبھی نہیں جھانکا، عمران خان انتقام کی بات کرتے ہیں۔عمران خان کے ساتھ تو ابھی ہوا ہی کچھ نہیں، جو کچھ ہمارے ساتھ ہوا عمران خان کے ساتھ تو اس کا دسواں حصہ بھی نہیں ہوا، عمران خان کا تو ابھی خاندان بھی بچا ہوا ہے۔انہوںنے کہا کہ بہروپیے کیلئے صادق اور امین کے جھوٹے سرٹیفکیٹ اور نواز شریف کیلئے بلیک لا ء ڈکشنری ہے۔محض ٹریفک میں پھنس جانے کی وجہ سے ہونے والی تاخیر پر شاہد خاقان عباسی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے گئے مگر ضمانت دینے کیلئے لاڈلے کا کئی دن، گھنٹوں انتظار کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اگر کوئی ریاست کیخلاف کھیل کھیلے گا تو کیا قانونی کارروائی نہیں ہوگی؟ ملک میں سیاسی انتقام ختم ہونا چاہیے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...