لاہور( این این آئی)وزیر اعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ آئین میں تمام آئینی عہدوں کی ذمہ داریوں کا تعین کر دیا گیا ہے ، سب کو آئین کی پاسداری کرنی چاہیے ،یہاں لیڈرضمانتیں لے رہے ہیں اور کارکنوں کو زبردستی جیلوں میں دھکیل رہے ہیں ، سیاست میں اس طرح کا دوہرا معیار نہیں چل سکتا ،بابائے سوشلزم شیخ محمد رشید کی قربانیوں کا تذکرہ کرنے کیلئے الفاظ نہیں ہیں،ذوالفقار علی بھٹو ان کابے حد احترام کرتے تھے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے پیپلز پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین،وفاقی وزیر بابائے سوشلزم مرحوم شیخ محمد رشید کی بیسویں برسی کی مناسبت سے منعقد ہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر سید حسن مرتضی ،رانا فاروق سعید،اسلم گل،چودھری منظور احمد،فیصل میر،خالد بٹ،قیوم نظامی ،میاں منیر،شاہدہ جبیں،عزیز الرحمن چن،مشتاق لاشاری،ڈاکٹر مظہر عباس،سعید ہاشمی،چیئرمین برابری پارٹی جود احمد،دانشور فرخ سہیل گوئندی، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ڈائریکٹر رسول بخش بہرام،پیر ناظم حسین شاہ،سینئر صحافی افضل ایوبی،سابق صدر لاہور ٹیکس بار قاری حبیب الرحمن زبیری ،رضا اشفاق سمیت سیاسی وسماجی شخصیات کے علاوہ شہریوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔شرکاء کی جانب سے مرحوم بابائے سوشلزم شیخ محمد رشید اور کے ساتھیوں کی پیپلزپارٹی اور عوام کے لئے خدمات پر بھرپور خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ اس موقع پر اجتماعی فاتحہ خوانی بھی کی گئی ۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...