واشنگٹن(این این آئی)وزیر تجارت سید نوید قمر نے آج امریکی نمائندہ خصوصی برائے تجارتی و کاروباری امور دلاور سید سے پاکستانی سفارت خانہ واشنگٹن میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک امریکہ دوطرفہ تجارتی تعلقات کو بڑھانے کے ذرائع اور طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری اور ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری برائے پاکستان الزبتھ ہورسٹ، برائن جے میک گراتھ اور جیف روبنسٹین امریکی نمائندہ خصوصی برائے تجارتی و کاروباری امور کے ہمراہ تھے۔ سفیر پاکستان مسعود خان، سیکرٹری تجارت محمد صالح احمد فاروقی، سیکرٹری سرمایہ کاری بورڈ اسد گیلانی اور پاکستانی سفارتخانے میں متعین ٹریڈ منسٹر عظمت محمود نے وزیر تجارت کی معاونت کی۔وزیر تجارت سید نوید قمر پاک امریکہ تجارتی سرمایہ کاری فریم ورک ایگریمنٹ (ٹیفا) کے وزارتی اجلاس میں شرکت کے لیے واشنگٹن ڈی سی کا دورہ کر رہے ہیں۔ اجلاس (آج) جمعہ کو منعقد ہوگا۔ ٹیفا کا آخری وزارتی اجلاس 2016 میں اسلام آباد میں ہوا تھا۔ امریکی نمائندہ خصوصی برائے تجارتی و کاروباری امور سے ملاقات میں پاک امریکہ دوطرفہ تجارت، پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری، ملک میں کام کرنے والی امریکی کمپنیوں کے کاروباری آپریشن اور امریکہ کے لئے پاکستان کی برآمدات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کاروبار سے متعلقہ معاملات اور ریگولیٹری امور بھی زیر بحث آئے۔وزیر تجارت نے تقریبا 8 سال کے وقفے کے بعد ٹیفا کے وزارتی اجلاس کے انعقاد کا خیرمقدم کیا اور اسے پاک امریکہ تجارتی تعلقات کو بڑھانے کیلئے اہم قرار دیا
مقبول خبریں
کرم،مسلح افراد کی مسافر گاڑیوں پر فائرنگ سے 39 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
کرم(این این آئی)خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 39 افراد جاں بحق ہوگئے۔نجی ٹی...
دریائے سندھ کنال معاملہ،بلاول بھٹو نے وفاقی حکومت کو اہم تجویز دی ہے، شازیہ...
اسلام آباد(این این آئی)رہنما پاکستان پیپلز پارٹی شازیہ مری نے کہا ہے کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دریائے سندھ سے چھ نئی...
الیکشن کمیشن نے (ن) لیگ کے منحرف رکن قومی اسمبلی عادل بازئی کو ڈی...
اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے منحرف رکن عادل خان بازئی...
جلاؤ گھیراؤ کیس،عمران خان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
راولپنڈی(این این آئی)راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 28 ستمبر کے جلاؤ گھیراؤ سے متعلق تھانہ نیو ٹاؤن میں درج مقدمہ نمبر 2831 میں...
وزیراعظم نے اعجاز حسین کو50 لاکھ روپے انعام، اعزازی شیلڈ بھی پیش کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم نے اعجاز حسین کی فرض شناسی کو سراہتے ہوئے ان کی ایمانداری کے اعتراف میں ان کے لیے 50 لاکھ...