تہران (این این آئی )ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن نے اعلان کیا ہے کہ ایران ممکنہ طور پر شام کو زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل فروخت کرے گا تاکہ اسرائیل کے بار بار کیے جانے والے فضائی حملوں کے بعد شامی فضائی دفاع کو مضبوط کرنے میں مدد کی جا سکے۔ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے نے کہا کہ شام کو اپنے فضائی دفاعی نیٹ ورک کو دوبارہ تعمیر کرنے کی ضرورت ہے۔ شام اپنے لڑاکا طیاروں کے لیے درست بموں کی درخواست کر رہا ہے۔ایران ٹی وی نے کہا کہ یہ بہت ممکن ہے کہ ہم شام کے فضائی دفاع کو مضبوط کرنے کے لیے ایران سے دفاعی راڈار اور میزائل جیسے 15 خرداد سسٹم کی سپلائی کریں ۔ ٹی وی نے مزید کہا کہ شام کے ساتھ حال ہی میں طے پانے والے دفاعی معاہدے کے صرف کچھ حصے عوام کے سامنے لائے جا رہے ہیں۔اگرچہ اسرائیلی حکام شاذ و نادر ہی شام میں اپنے حملوں کی ذمہ داری کو تسلیم کرتے ہیں تاہم اسرائیل تقریبا ایک دہائی سے شام میں مشتبہ ایرانی سپانسر شدہ ہتھیاروں کی منتقلی اور اہلکاروں کی تعیناتی کے خلاف فضائی حملے کر رہا ہے۔ گزشتہ مہینوں میں اسرائیل نے شام کے ایئرپورٹس پر اپنے حملوں کو تیز کر دیا ہے ۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...