پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات ،پالیسی ریٹ بڑھانے پر اتفاق

0
166

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان نواں جائزہ مذاکرات کے حوالے سے اہم پیشرفت ، پاکستان کا آئی ایم ایف کے ساتھ پالیسی ریٹ بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے ۔وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کے آئی ایم ایف کے ساتھ گزشتہ رات ورچوئل مذاکرات ہوئے،جس کے دوران طے پایا کہ پالیسی ریٹ 2 فیصد تک بڑھایا جائیگا، مذاکرات کے دوران پاکستان کی جانب سے جون تک غیر ملکی زرِمبادلہ حاصل ہونے کے ذرائع پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف حکام ہر نکتے کا بہت تفصیل سے جائزہ لے رہے ہیں،پاور سیکٹرکے معاملے پربھی تفصیلات طے کی جارہی ہیں،معاملات طے ہونے کے بعد اسٹاف لیول معاہدہ ہوجائے گا۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف حکام پاکستان کو قرض دینے والے ممالک سے بھی بات کررہے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف سے پاکستان کی سیاسی صورتحال پرکوئی بات نہیں ہورہی۔