واشنگٹن (این این آئی)وزیر تجارت سید نوید قمر نے پاکستانی سفارت خانہ واشنگٹن میں امریکن اپیرل اینڈ فٹ ویئر ایسوسی ایشن کی قیادت اور پاکستانی معروف کاروباری اداروں کے نمائندوں سے ملاقات کی،وفد میں صدر اور سی ای او امریکن اپیرل اینڈ فٹ ویئر ایسوسی ایشن اسٹیفن لامار، سینئر نائب صدر (پالیسی) نیٹ ہارمن، نائب صدر (تجارت اور کسٹمز پالیسی) بیتھ ہیوز، لیوی اسٹراس کی پالیسی اینڈ ایڈووکیسی ڈائریکٹر ہن کوچ اور گریگ اسنائپس، سی ایف او اور سی او او رائس ٹو ایل ایل سی شامل تھے۔ دیگر شرکائ میں شیلے رائیڈر (انٹرلوپ)، اسٹیو پیانووسکی (نشاط چونیاں)، عرفان حسن (الکرم)، احمد فراز (گل احمد)، مبشر بٹ (پرجی ایم اے)، منیب طارق (پی ایچ ایم اے) اور کامران ارشد (اے پی ٹی ایم اے) شامل تھے۔سیکرٹری تجارت محمد صالح احمد فاروقی نے شرکاء کو کاروباری برادری کی سہولت کاری اور ان کے مسائل کے حل کے لیے کیے جانے والے مختلف اقدامات کے بارے میں بتایا۔ملاقات میں امریکہ میں پاکستانی سفیر مسعود خان بھی شریک ہوئے۔ملاقات میں پاک امریکہ دوطرفہ تجارت خصوصاً کپاس اور ٹیکسٹائل کی تجارت سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جس میں پاک امریکہ تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے، باہمی روابط کو ادارہ جاتی بنانے، مصنوعات کے معیار کو یقینی بنانے اور تاجر برادری کو سہولیات کی فراہمی پر بات چیت ہوئی۔شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وزیر تجارت نے کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ اپنے اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو بڑھانے کے وڑن کو عملی جامہ پہنانے میں نجی شعبے اور کاروباری برادری کا کلیدی کردار ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت نہ صرف کاروباری برادری کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے بلکہ ایسی پالیسیاں وضع کرنے کے لیے بھی پرعزم ہے جو کاروباری برادری اور عالمی مارکیٹ کی ضروریات کو پورا کر سکیں۔وزیر نے کہا کہ نجی شعبے کو موجودہ چیلنجوں پر قابو پانے اور زیادہ سے زیادہ مارکیٹ میں رسائی کو محفوظ بنانے کے لیے جدت پسندی ، نئے آئیڈیاز اور حل پیش کرنے پر زور دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ معیار ی اور مناسب قیمت اور مسابقت کو یقینی بناتے ہوئے مصنوعات کو متنوع بنانے سے پاکستانی مصنوعات کو بہتر مارکیٹ شیئر حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ حکومت پاکستانی مصنوعات کے بین الاقوامی معیار کے مطابق ہونے کو یقینی بنانے کے لیے نیشنل کمپلائنس سینٹر قائم کر رہی ہے۔ یہ مرکز 30 جون 2023 سے کام شروع کرے گا۔ وزیر تجارت نے شرکاء کو ٹیکسپو نمائش جو کہ مئی کے آخر میں منعقد ہوگی میں بھرپور شرکت کی دعوت دی۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...