اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف نے پاکستان میں غیرقانونی سگریٹس کی خریدوفروخت سے 80 ارب کی ٹیکس چوری پر تشویش کا اظہار کیا ہے جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے نوٹس لیتے ہوئے عالمی ادارے کے تحفظات پر غیر قانونی سگریٹس کی فیکٹریوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان میں غیرقانونی سگریٹس کی خریدوفروخت سے 80 ارب روپے کی ٹیکس چوری ہونے پر آئی ایم ایف نے اظہارِ تشویش کیا جس پر وزیراعظم نے بھی نوٹس لیتے ہوئے غیر قانونی سگریٹ فیکٹریز کیخلاف کارروائی کی ہدایت کردی۔ذرائع کے مطابق دو درجن سے زائد سگریٹس مینوفیکچرنگ کمپنیاں تاحال ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم میں شامل ہی نہیں۔ آئی ایم ایف کے تحفظات کے بعد وزیراعظم نے ایف بی آر کو تمام سگریٹ مینوفیکچرنگ کمپنیوں پر ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے،ایف بی آر ان لینڈ ریونیو انٹیلی جنس ٹیمیں غیرقانونی سگریٹس کی فیکٹریوں پر ریڈ کرینگی۔ ذرائع کے مطابق غیرقانونی سگریٹس کے خلاف کارروائی کی رپورٹ آئی ایم ایف کو بھی بھیجی جائیگی،وزارت خزانہ اور ایف بی آر کی جانب سے غیرقانونی سگریٹس کی خرید و فروخت پر وزیراعظم کو بریفنگ دی جائیگی،ایف بی آر غیرقانونی سگریٹس کے خلاف کارروائی کی ماہانہ رپورٹ وزیراعظم کو پیش کریگا۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...