اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیراعظم عمران خان کی اسلام آباد کی بینکنگ کورٹ میں (کل) منگل28 فروری کو پیشی کی تیاریاں، بینکنگ کورٹ کے رجسٹرار نے سکیورٹی کی فراہمی کیلئے آئی جی اسلام آباد کو مراسلہ لکھ دیا ، منگل کے روز ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت کے موقع پر سکیورٹی مانگ لی گئی۔فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت ممنوعہ فنڈنگ کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی پیشی کے معاملے پر اسلام آباد کی بینکنگ کورٹ کے رجسٹرار نے آئی جی اسلام آباد کو سکیورٹی کی فراہمی کیلئے مراسلہ لکھ دیا۔مراسلے میں کہا گیا کہ 28 فروری کو بینکنگ کورٹ میں ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت کیلئے سکیورٹی فراہم کی جائے۔ متعلقہ بینکنگ کورٹ میں حساس کیسز زیر سماعت ہوتے ہیں،عدالتی عملے کو بھی سکیورٹی خدشات ہیں، جن کے پیش نظر آئندہ سماعت پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے جائیں۔واضح رہے کہ عمران خان کے وکیل ڈاکٹر بابر اعوان نے بھی اسلام آباد کی مقامی عدالت کوبتایا کہ سابق وزیراعظم منگل کو اسلام آباد کی عدالتوں میں پیش ہونگے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...