مکوآنہ ( این این آئی )پاکستان تحریک انصاف کے رہنمافرخ حبیب نے کہا ہے کہ یکم مارچ کو میں خود فیصل آباد سے گرفتاری دوں گا ، ہمیں کسی قسم کا خوف نہیں نہیں ، ہم نے خوف کے بت توڑ دئیے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ جنرل (ر)امجد شعیب جو میرے ساتھ ٹی وی کے ایک پروگرام میں موجود تھے انہیں رات کے اندھیرے میں گرفتار کر لیا گیا ،جنہوں نے سرحدوں کی حفاظت کے لئے قربانیاں دیں کو پکڑ لیا گیا ہے ، کیا اس ملک میں تنقید کرنا بغاوت ہے سچ بولنا بغاوت ہے یہ لوگوں کا جرم بن گیا ہے ، تم پاکستان کو کہاں پر لے آئے ہو،آج حالات کو کہاں لے آئے ہو، اس سے عدم استحکام میں اضافہ ہو رہا ہے ، ہوش کے ناخن نہیں لیں گے تو ملک مزید تباہی کے دہانے پر پہنچ جائے گا۔فیصل آباد میں فرخ حبیب نے این این آئی سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ پی ڈی ایم ٹولے نے اداروں کو تباہ کیا ، آئین کہتا ہے کہ نوے روز میں انتخابات ہونے ہیں اور آئین کی اس شق پر خود بخود عملدرآمد ہونا چاہیے ،شہباز شریف کا دفتر اس شق پر عملدرآمد میں رکاوٹ بنا ہوا ہے ،الیکشن کمیشن جو آئینی ادارہ جس کی یہ ذمہ داری ہے وہ اپنی ذمہ داری پوری نہیں کر رہا ،گورنر کاآئینی آفس ہے وہ اپنی ذمہ داری پوری نہیں کر رہا ، جب آئینی اداروں میں بیٹھے لوگ اپنی ذمہ داری پوری نہیں کریں گے تو لوگ آئین کے دفاع میں سپریم کورت کی طرف ہی دیکھیں گے ، یہ کوئی پانامہ کیس کی سماعت نہیں چل رہی ، کسی کے ذات سے متعلق کیس نہیں سنا جارہا بلکہ یہ آئین کی بالا دستی کا کیس ہے ،آئین کی شقوں سے متعلق از خود نٹس ، جن لوگوںنے ججز کومتنازعہ بنانے کی کوشش کی ہے انہوں نے اپنے منہ پر کالک ملی ہے ، انہوں نے جمہوریت کے اوپر حملہ کیا ہے ، آئین کی بالا دستی ،قانون کی بالا دستی کے لئے ہماری جدوجہد جاری رہے گی اور ہم اسے آگے بڑھائے رکھیں گے ، چنوں منوں جو چوں چوں کرتے ہیں انہوں نے مہنگائی کم کرنا تھی لیکن انہوں نے مہنگائی بڑھا دی ہے ،مزدور کا روزگار ختم کر دیا ،غریب خود کشیوں اورفاقوں پر آ گیا ہے ، ملک کو ان حالات سے نکالنے کا واحد راستہ انتخابات ہیں اس کے علاوہ ملک میں کسی طور پر استحکام آتا ہوا نظر نہیں آرہا
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...