لاہور (این این آئی) پاکستان کی معروف اداکارہ عائشہ عمر نے فیصل قریشی کی فلم کیلئے کہانی سنے بغیر ہی حامی بھر لی تھی؟اداکارہ عائشہ عمر نے کہا ہے کہ وہ عید الفطر پر ریلیز ہونے والی اپنی فلم ‘منی بیک گارنٹی’ میں مزیدار کردار میں نظر آئیں گی۔فلم کے ٹریلر لانچ پر اپنے کردار کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ یہ ایک ایسی خاتون کا کردار ہے جس کے دل پر سب حکومت کرنا چاہتے ہیں۔فلم کرنے کی حامی بھرنے سے متعلق سوال پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہدایتکار فیصل قریشی نے مجھے بڑے ہوتے ہوئے دیکھا ہے، 15 سال کی تھی جب سے فیصل کو جانتی ہوں، وہ کالج میں میرے سینئر رہے ہیں، سکول میں تھی تو ایکٹنگ کرنے کا پہلا تجربہ فیصل قریشی کے ساتھ ہوا تھا۔عائشہ عمر کا کہنا تھا جب فیصل قریشی نے بتایا کہ وہ فلم بنا رہے ہیں تو میں نے بنا کہانی سنے ہی فلم کرنے کی حامی بھر لی جس پر خود فیصل بھی حیران رہ گئے۔اداکارہ کا کہنا تھا انہوں نے فیصل قریشی کا کالج سے لے کر اب تک تمام کام دیکھا ہے اس لیے کام کے معاملے میں ان پر بھروسہ کرنا آسان ہو گیا ہے جبکہ فلم کی کاسٹ تمام بہترین اداکاروں پر مشتمل ہونے کی وجہ سے یہ ایک یادگار تجربہ رہا ہے۔واضح رہے کہ فلم ‘منی بیک گارنٹی’ کی کاسٹ میں فواد خان، وسیم اکرم، شنیریا اکرم اور شایان فاروقی سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...