اسلام آباد (این این آئی)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں اقدامِ قتل کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی پیشی سے قبل سیکیورٹی ہائی الرٹ رہی۔تفصیلات کے مطابق پولیس کی بھاری نفری ایف ایٹ کچہری کے اندر اور باہر تعینات کی گئی ،ایف سی کے جوان بھی ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال کی عدالت کے باہر تعینات رہے ۔عمران خان کی پیشی سے قبل کچہری کے مختلف راستوں کو خار دار تار لگا کر بند کر نے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ کچہری کے اندر غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔کچہری میں داخلے سے قبل شہریوں کے شناختی کارڈ بھی چیک کیے گئے ۔قیدی وین اور بکتر بند بھی ایف ایٹ کچہری پہنچا ئی گئی ہیں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...