وزیراعظم سے اراکین قومی اسمبلی سعد وسیم ، چوہدری فقیر احمد اور چوہدری ذوالفقار بھنڈر کی الگ الگ ملاقاتیں

0
138

اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہبازشریف سے اراکین قومی اسمبلی سعد وسیم ، چوہدری فقیر احمد اورچوہدری ذوالفقار بھنڈر نے الگ الگ ملاقات کی ۔منگل کو وزیراعظم آفس کے میڈیاونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں متعلقہ حلقوں کے امور اور ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔