اسلام آباد(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنماء اور سینیٹر شیری رحمان نے کہاہے کہ عمران خان عدالت پر اثر انداز ہونے اور گرفتاری سے بچنے کیلئے جلوس اور مظاہرے کے ساتھ پیش ہو رہے ہیں۔منگل کو ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیری رحمان نے کہاکہ پہلے لاہور اوراب اسلام آباد ہائیکورٹ میں تماشہ لگایا جا رہا ہے، تحریک انصاف کی جانب سے جوڈیشل کمپلیکس میں مظاہرہ اور توڑ پھوڑ قابل تشویش اور توہین عدالت کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ عدالت اس منظم مظاہرے اور حملے کا نوٹس لے، عدالت کو ہر بار ایک ثابت شدہ چور کی پیشی کیلئے انتظار نہیں کرنا چاہیے۔شیری رحمان نے کہاکہ واضح طور پر عمران خان کو خصوصی مراعات دی جا رہی ہیں، عدالت عام مجرم اور خاص مجرم کا تاثر پیدا کر رہی ہے جس کی وجہ سے پورے نظام عدل پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...