لاہور (این این آئی )معروف پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ نے کہا ہے کہ میں اس وقت سنگل ہوں، میں نے اب اپنی زندگی کو نجی رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔آئمہ بیگ ایک انتہائی باصلاحیت اور شاندار پاکستانی گلوکارہ ہیں، انہوں نے دنیا ٹی وی کے مقبول شو ” مذاق رات ” کی شریک میزبانی سے شہرت حاصل کی جس میں وہ ہٹ گانوں کو کور کرتی تھیں۔بعدازاں آئمہ بیگ کو ساحر علی بگا اور شیراز اپل جیسے نامور گلوکاروں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا اور انہوں نے لاہور سے آگے، نہ معلوم افراد 2 جیسی مشہور فلموں کے لئے بھی گانے گائے، آج کل آئمہ کے گانے بے حد مقبول ہو رہے ہیں۔حال ہی میں معروف گلوکارہ نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی شادی کے منصوبوں کے بارے میں تفصیل سے بات کی اور بتایا کہ ان کا جیون ساتھی کن خوبیوں کا مالک ہونا چاہیے۔ایک سوال کے جواب میں گلوکارہ نے کہا کہ میں اپنی پسند کے لڑکے کے بارے میں کیا کہوں اب میرے پاس کوئی خاص چوائس نہیں ہے لیکن اسے زیادہ گورا نہیں ہونا چاہیے اور مزاحیہ ہونا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ ارینج میرج ایک اچھا آپشن ہو سکتا ہے، اگر آپ کے والدین کو کوئی اچھا آپشن نظر آئے تو یہ اچھی بات ہے، مجھے اس پر کوئی اعتراض نہیں کیونکہ والدین اپنے بچوں کے بارے میں برا نہیں سوچ سکتے۔انہوں نے مزید کہا کہ میں اس وقت سنگل ہوں، میں نے اب اپنی زندگی کو نجی رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، میں اب صرف اپنے نکاح کے لیے مسجد جاؤں گی اور انگوٹھی کے ساتھ ایک تصویر پوسٹ کر کے شادی شدہ ہونے کا اعلان کروں گی۔یاد رہے کہ آئمہ بیگ کی شہباز شگری سے منگنی ہوئی تھی لیکن دونوں نے چند ماہ قبل علیحدگی اختیار کرلی تھی۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...