لاہور(این این آئی) پاکستان کے معروف اداکارہ حمزہ علی عباسی کی ٹی وی ڈرامے ‘جانِ جہاں’ کے ذریعے اسکرین پر واپسی ہورہی ہے۔اداکار نے انسٹاگرام پر مداحوں کو اپنی واپسی کی خبر سے آگاہ کرتے ہوئے اپنے نئے ڈرامے کا ٹیزر بھی شیئر کیا ہے۔انہوں نے لکھا کہ مجھے اپنے آنے والے پروجیکٹ ‘جانِ جہاں’ کو آپ کے سامنے لانے پر خوشی محسوس ہورہی ہے، جسے ردا بلال نے لکھا اور قاسم علی مرید نے ڈائریکٹ کیا ہے۔اداکار نے مزید لکھا کہ میرے نئے ڈرامے کو ثمینہ ہمایوں سعید اور ثنا شاہنواز نے پروڈیوس کیا ہے اور وہ جلد آپ کو اسکرین پر نظر آئے گا۔حمزہ علی عباسی پاکستان کے متعدد ڈراموں اور فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں جبکہ ایک سال قبل انہوں نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔وہ بلال لاشاری کی بلاک بسٹر فلم ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ میں نوری نت کے مشہور کردار میں سامنے آئے جسے بے حد پسند کیا گیا تھا۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...