عدالت کے پانچوں ججوں نے ہمارے موقف کو تسلیم کیا، فیصلہ آئین کی فتح ہے،فواد چوہدری

0
102

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت کے پانچوں ججوں نے ہمارے مقف کو تسلیم کیا ہے۔عدالتی فیصلے کے بعد سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ فیصلہ آئین کی فتح ہے اور یہ ایک متفقہ فیصلہ ہی ہے، ہمارے مقف کو پانچوں ججوں نے تسلیم کیا ہے، ہماری نظر میں یہ ججمنٹ پانچ صفر سے ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے الیکشن کا اعلان صدر کریں گے اور کے پی میں گورنر الیکشن کا اعلان کریں گے، عدالت نے وفاق کو سکیورٹی اور تمام وسائل فراہم کرنے کا پابند کیا ہے، عدالت نے کہا کہ سب کچھ 90 دن میں ہونا ہے۔اس موقع پر پی ٹی آئی کے وکیل علی ظفر نے کہا کہ پاکستان کی تمام ایگزیکٹو اتھارٹی پر لازم ہے کہ ججز کا اکثریتی فیصلہ مانیں، سب عدالت کے فیصلے کے پابند ہیں، اس میں اب کوئی ابہام نہیں۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ قوم الیکشن کی تیاری کرے، یہ بہت بڑی فتح ہے، آج آئین اور قانون جیتا ہے، قوم کو عدالت نے میسج دیا ہے، 90 دن میں الیکشن کمشنر پنجاب کے الیکشن کی تاریخ صدر کے ساتھ طے کرے اور کے پی کا گورنر 90 دن میں تاریخ دے، یہ عمران خان کی فتح ہے، پنجاب اور کے پی میں پی ٹی آئی کی حکومت بننے جارہی ہے۔