وزیر اعظم شہباز شریف کی نائیجیریا کے نومنتخب صدر بولا احمد تینوبو کو مبارکباد، نیک خواہشات کا اظہار

0
122

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے نائیجیریا کے صدارتی انتخابات میں کامیابی پر بولا احمد تینوبو کو مبارکباد دی ہے۔جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ پاکستان اور نائیجیریا کے درمیان خوشگوار تعلقات قائم ہیں جو خاص طور پر دفاع، تجارت اور معیشت کے شعبوں میں مزید مستحکم ہوں گے۔ انہوں نے منتخب صدر کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔