سید امین الحق کی قیادت میں وفد کی گلوبل سسٹمز فار موبائل کمیونیکیشنز ایسوسی ایشن ایشیا پیسیفک کے سربراہ سے ملاقات

0
130

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق کی قیادت میں وفد نے گلوبل سسٹمز فار موبائل کمیونیکیشنز ایسوسی ایشن (جی ایس ایم اے)ف ایشیا پیسیفک کے سربراہ جولیئن گورمین اور ان کی ٹیم کے ساتھ بارسلونا موبائل ورلڈ کانگریس میں اہم ملاقات ہوئی۔ملاقات کا مقصد دوطرفہ تعاون کا فروغ اور سال 2023 کیلئے ڈیجیٹل پالیسیوں میں باہمی اشتراک و حکمت عملی پر تبادلہ خیالات تھا۔ملاقات میں وفاقی وزیر سید امین الحق نے بتایا کہ ملک میں ڈیجیٹل نیٹ ورک کی توسیع کیلئے ایک جانب پسماندہ اور دور دراز علاقوں میں براڈ بینڈ سروسز کے متعدد منصوبے زیر تکمیل ہیں تو دوسری جانب ٹیلی کام آپریٹرز کے آپریشنل اخراجات میں نمایاں کمی کیلئے وزارت آئی ٹی کی اسپیکٹرم و انفرااسٹرکچر شیئرنگ فریم ورک آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہے۔جی ایس ایم اے وفد نے ٹیلی کام سیکٹر کیلئے وزارت آئی ٹی کے اقدامات اور پالیسیوں کو سراہتے ہوئے مستقبل میں اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ملاقات میں ممبر انٹرنیشنل کوآرڈینیشن اجمل اعوان، چیف ایگزیکٹیو یونیورسل سروس فنڈ حارث محمود چوہدری، ڈائریکٹر جنرل وائرلیس جہانزیب رحیم، جی ایس ایم اے کی ہیڈ آف پبلک پالیسی جینٹ وائٹ، کنٹری ہیڈ سائرہ فیصل شریک تھے۔یاد رہے کہ سید امین الحق ان دنوں ورلڈ موبائل کانگریس میں شرکت کیلئے بارسلونا میں موجود ہیں، 4 روزہ کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر کی اپنے ہم منصب عالمی رہنمائوں اور بین الاقوامی موبائل اپریٹرز و ٹیکنالوجی کمپنیوں کے سربراہان سے ملاقاتیں جاری ہیں، جی ایس ایم اے وفد سے ملاقات اسی سلسلے کی کڑی ہے۔