روسی صدر پوتین کی طرف سے اپنی محبوبہ کودی گئی درجنوں پرتعیش جائیدادوں کا انکشاف

0
221

ماسکو (این این آئی)روسی اپوزیشن کے نمائندہ ذرائع ابلاغ نے صدر ولادی میرپوتین کی طرف سے ان کی مبینہ محبوبہ اور جمناسٹک کھلاڑی انتالیس سالہ الینا کبائیوا کو دی گئی پرتعیش جائیدادوں کے ایک نئے اسکینڈل کا انکشاف کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق 2018 میں قائم کی گئی روسی اور انگریزی زبان میں ویب سائٹ پروجیکٹ نے ایک تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا کہ روسی صدر ولادیمیر پوتین نے روس کی بے تاج ملکہ کے لقب سے مشہور معشوقہ کی خاطر پرتعیش زندگی کی سہولیات کی فراہمی کے لیے غیر قانونی رقم کی بھاری مقدار خرچ کی۔ یہ رپورٹ گذشتہ ہفتے آئرن ماسک کے عنوان سے دو قسطوں میں شائع کی گئی تھی۔ تحقیقاتی رپورٹ میں اس بات کی تصدیق کی کہ گئی ہے کہ الینا کبائیوا خفیہ طور پر رئیل اسٹیٹ کے ایک ایسے گروپ کی مالک ہیں کہ جن پر لوگ رشک کرتے ہیں۔ ان کی ملکیت میں ایسی بے نامی جائیدادوں کی تعداد 22 بتائی جاتی ہیجس کی کل مالیت 120 ملین ڈالر سے زیادہ ہے۔سابق جمناسٹک اسٹار کے پاس موجود جائیدادوں میں سوچی شہر کے پوش علاقے میں واقع آئیڈیل ہاس رہائشی کمپلیکس میں ایک پینٹ ہائوس اپارٹمنٹ ہے جو بحیرہ اسود کے ساحل پر ایک لگژری ریزورٹ کے طور پر مشہور ہے۔ رئیل اسٹیٹ ورکرز اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ یہ الینا ہی کی ملکیت ہے اور یہ روس میں سب سے بڑا فلیٹ سمجھا جاتا ہیجس کی لمبائی 124 میٹر ہے۔ صدر پوتین نے اسے 2011 میں 12 ملین ڈالر ادا کرکے خرید کیا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے یہ جائیداد “ایلینا کبایوا” کینام کردی جنہوں نے چار سال بعد اپنے بھتیجے میخائل شیلوموف کے نام رجسٹر کرادی تھی۔اس 20 بیڈ روم والے اپارٹمنٹ میں جو اپنے مکینوں کو بحیرہ اسود کا ایک خوبصورت منظر پیش کرتا ہیمیں ایک سینما، ایک بلئرڈ روم، ایک آرٹ گیلری، ایک بار، ایک ورزشی ہال، ایک بیڈ روم ، ایک حمام اور ایک صحن بھی ہے۔ یہ رپورٹ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطالعے سے بھی گذری ہے۔