اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ دھونس دھمکی اور بلیک میلنگ کی حکمت عملی ناکام ہونے کے بعد عمران خان نے ایک بار پھر اسٹیبلشمنٹ کی منت سماجت شروع کردی ہے۔ عمران خان کے بیان پر اپنے ردعمل میں شیری رحمان نے کہا کہ گریبان پکڑنے سے کام نہیں ہوا تو عمران خان پاؤں پکڑنے پر آگئے ہیں، 10 ماہ اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والے اب کہتے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ سیکوئی لڑائی نہیں۔شیری رحمان نے کہا کہ اداروں اور امریکا پر الزامات لگانے والے عمران خان انتخابات سے پہلے امریکا سے ”خوشگوار”تعلقات جب کہ اسٹیبلشمنٹ سے ”بات”کرنے کے خواہش مند ہیں، یہ سیاست نہیں منافقت ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نئے آرمی چیف کو بات چیت کی نہیں بلکہ اقتدار میں لانے کی درخواست اور منت سماجت کر رہے ہیں، تحریک انصاف کو اقتدار میں آنے کے لیے اسٹیبلشمنٹ کی بے ساکھیاں چاہئیں۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...