اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)کو مٹانے والے خود مٹ گئے، الزام لگانے والے آج منہ چھپاتے پھر رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ ڈویژن میں پارٹی کی مرکزی تنظیم کا اجلاس مریم نواز کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں خواجہ آصف، پرویز رشید اور پارٹی کے صوبائی صدر رانا ثنا اللہ خاں بھی شریک ہوئے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز شریف نے کہا کہ پتلی تماشہ کرنے والے گھروں میں قید ہوچکے ہیں، مشکل معاشی حالات میں ڈوبا ملک پہلی بار ہمیں نہیں ملا، ملک جب بھی مسائل میں ڈوبا تب نواز شریف اور شہباز شریف کو آنا پڑا۔انہوں نے کہا کہ سازشیوں کی سازش ہے کہ معیشت نہ سنبھلے، مگر ہمیشہ کی طرح شیر ہی قوم کو مسائل اور انہیں پیدا کرنے والے گیدڑوں سے نجات دلائے گا۔سابق وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے لیگی رہنماء نے کہا کہ عمران کا ٹرک ڈرائیوروں سمیت پکڑا جا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ( )ن لیگ کو مٹانے والے خود مٹ گئے، الزام لگانے والے آج منہ چھپاتے پھرتے ہیں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...