اسلام آباد(این این آئی)سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی پارٹیاں اپنے اپنے انتخابی نشان پر الیکشن لڑنے جا رہی ہیں، یہ ذہنی طور پر شکست تسلیم کر چکے ہیں اور الیکشن میں رکاوٹ پیدا کرنا چاہتے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان لاہور میں اپنی انتخابی مہم کا آغاز کررہے ہیں میں بھی ان کے ہمراہ ہوں گا، ملک الیکشن کی طرف جا رہا ہے، ہوسکتا ہے صوبے اور مرکز کے الیکشن اکٹھے ہو جائیں۔شیخ رشید نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے گورنر کو فضل الرحمان کی رشتہ داری سے زیادہ آئین اور قانون کی طرف دیکھنا ہوگا، سپریم کورٹ نے واضح طور پر الیکشن کمیشن اور خیبر پختونخوا کے گورنر کو الیکشن کی تاریخ دینے کا کہا ہے۔سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری سیاسی طور پر اسے مزید مضبوط اور مقبول بنا دے گی، ملک کے حالات سنگین اور گھمبیر ہوتے جا رہے ہیں، الیکشن ہی واحد حل ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...