اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن میں عمران خان کی پارٹی چیئرمین شپ کے معاملے پر سماعت کے دوران بدتمیزی کرنے پر درخواست گزار کو کورٹ روم سے باہر نکال دیا گیا۔منگل کو الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے عمران خان کی کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری ہونے کے خلاف درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں عمران خان کے وکیل بیرسٹر گوہر اور درخواست گزار آفاق احمد الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔دورانِ سماعت درخواست گزار آفاق احمد نے چیف الیکشن کمشنرسے مسلسل بدتمیزی کی اور کہا کہ الیکشن کمیشن نے غلط پتے پرنوٹس بھیجے، اپنے عملے کو ٹھیک کریں۔اس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ اونچا بولنے سے ہم آپ کے دبا میں نہیں آئیں گے۔چیف الیکشن کمشنر کے روکنے کے باجود درخواست گزار آفاق احمد نے مسلسل شور کیا جس پر سکندر سلطان نے حکم دیا کہ ان کو پکڑ کر کمرہ عدالت سے باہر نکالیں۔چیف الیکشن کمشنر کے حکم پر درخواست گزار کو کمرہ عدالت سے باہر نکال دیا گیا جبکہ سکندر سلطان راجہ نے آفاق احمد کی درخواست بھی مسترد کردی۔چیف الیکشن کمشنر کے حکم پر درخواست گزار نے معافی کی التجا کی لیکن سکیورٹی اہلکاروں نے آفاق احمد کو کورٹ روم سے باہر نکال دیا۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...