اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی چیف آر گنائزر و سینئر نائب صدر مریم نواز نے سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے توشہ خانہ کیس میں عدالت میں پیش نہ ہونے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترازو کے دونوں پلڑے برابر کرو ،ہیروئن کے عادی شخص کو قوم پر تھوپنا بند کرو ۔ منگل کو ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مریم نواز شریف نے ٹوئٹر پر پوسٹ شیئر کیں جس پر مریم نواز اور نوازشریف کی تصویر پر لکھا تھا کہ 200پیشیاں بمقابلہ عمران خان کی دو پیشیاں ،دوسری پوسٹ پر لکھا کہ اقامہ جو تنخواہ بیٹے سے لی ہی نہیں دوسری طرف لکھا تھا ٹیریان خان بیٹی چھپانا ، تیسری پوسٹ پر عمران خان دور حکومت پر گرفتار ہونے وا لی شخصیات کی تصاویر لگائی گئی جبکہ مقابلہ میں عمران خان کی تصویر تھی ۔چوتھی پوسٹ پر لکھا تھا کہ چھ ماہ تک نوازشریف کو بیل نہیں دی گئی جبکہ دوسری جانب عمران خان کو 48گھنٹوں میں بیلز دی گئیں
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...