لندن(این این آئی)برطانوی شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل شادی کے بعد خفیہ طور پر ہنی مون پر گئے تھے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ڈیوک اینڈ ڈچز آف سسیکس اپنی شادی کے بعد ہنی مون کے لیے بحیرہ روم گئے تھے۔شہزادہ ہیری نے اپنی کتاباسپیئر میں انکشاف کیا کہ ہمارا ہنی مون ایک راز تھا، ہم لندن سے ایک ایسی گاڑی میں روانہ ہوئے جس کی کھڑکیاں کارڈ بورڈ سے ڈھکی ہوئی تھیں اور پھر دس دن بحیرہ روم میں رہے۔انہوں نے لکھا کہ میڈیا سے دور، سمندر اور دھوپ میں کچھ دن بہت شاندار رہے لیکن ہم بیمار بھی تھے کیونکہ شادی کی تیاریوں نے ہمیں تھکا دیا تھا۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ہم جون میں دادی کی سالگرہ کی سرکاری تقریب کے لیے ہنی مون سے بالکل صحیح وقت پر لندن واپس پہنچے۔شہزادہ ہیری نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے لکھا کہ دادی کی سالگرہ کی تقریب میں نوبیاہتا جوڑے کی حیثیت سے پہلی بار میڈیا کے سامنے آئے اور اس وقت وہاں موجود ہر شخص بہت خوش مزاج تھا۔
مقبول خبریں
پاکستان کا معاشی منظر نامہ جاری اصلاحات کی کامیابی پر منحصر ہے، ایشیائی ترقیاتی...
منیلا (این این آئی)ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے کہا ہے کہ پاکستان کا معاشی منظر نامہ بڑی حد تک جاری اصلاحات کی...
پی آئی اے 21 سال کے بعد منافع بخش ادارہ بن گیا، وزیر دفاع...
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان انٹرنیشنل ایئر (پی آئی اے) 21 سال بعد شدید مالی بحران سے نکل گیا اور بورڈ نے مالیاتی رپورٹ کی...
مائینز اینڈ منرلز ایکٹ میں مجوزہ ترامیم کے خلاف مافیا سرگرم ہے، بیرسٹر سیف
پشاور(این این آئی) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ مائینز اینڈ منرلز ایکٹ میں مجوزہ ترامیم کے خلاف مافیا سرگرم...
عمران خان کی بہنوں کی گرفتاری و رہائی، وقت آنے پر حساب لیا جائے...
پشاور(این این آئی)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ اڈیالہ میں پولیس کی جانب سے عمران خان کی بہنوں اور...
ماضی میں بدامنی کا اہم کردار ادا کرنیوالے آج بدامنی کا طعنہ دے رہے...
کراچی(این این آئی) وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ ماضی میں بدامنی کا اہم کردار ادا کرنیوالے آج بدامنی کا طعنہ دے رہے...