مکہ مکرمہ (این این آئی )کنگ عبدالعزیز کمپلیکس برائے غلاف کعبہ کے امور کی ایجنسی نے خانہ کعبہ میں حجر اسود اور رکن یمانی کے اطراف غلاف کعبہ کے کڑھائی والے پارچوں کو تبدیل کردیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق خانہ کعبہ کے کونے رکن یمانی میں لگے کپڑے کی جگہ کڑھائی والے ٹکڑوں کو سنہری سرکنڈوں کے دھاگوں سے تبدیل کیا گیا۔ تبادلے کا عمل کمپلیکس کے انتہائی ہنر مند درزی کے 6 افراد نے انجام دیا۔یہ کام 20 دن کے اندر مکمل کیا گیا، دس دن کی شرح سے دونوں کونوں میں غلاف کعبہ سے ملے ہوئے خصوصی پارچوں کو تبدیل کیا گیا، یہ نئے دیدہ زیب ٹکڑے لوگوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو مد نظر رکھ کر تیار کئے گئے ہیں۔ طواف کرنے والوں کو حجر اسود اور رکن یمانی پر سلام کرتے ہوئے کم سے کم پریشانی کو بھی ملحوظ رکھا گیا۔جنرل پریذیڈنسی برائے امور خانہ کعبہ اور مسجد نبوی میں غلاف کعبہ کے لیے کنگ عبدالعزیز کمپلیکس کے انڈر سیکریٹری جنرل انجینئر امجد الحازمی نے بتایا کہ حجر اسود کے کناروں اور رکن یمانی کے کونے کی کڑھائی اعلی ترین معیار کے مطابق کی گئی ہے اور کڑھائی میں جدید ترین تکنیک کے ساتھ خودکار طریقے کو استعمال کیا گیا ہے۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...