لاہور ( این این آئی) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پنجاب میں الیکشن شیڈول کا اعلان خوش آئند ہے، خدا کرے موخر نہ ہوں۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ بظاہر حکومت الیکشن کرانے کے موڈ میں نہیں، یہ توہین عدالت کا بڑا رسک لینے جا رہی ہے، اب آنے والے دنوں میں سیاست کے فیصلے عدالتوں میں ہوں گے، حکومت سیاسی اور معاشی استحکام نہیں صرف اپنے ذاتی مفاد کو دیکھ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ نگران حکومتیں منتخب حکومتوں سے دو ہاتھ آگے چلی گئیں، ان کا کام الیکشن کرانا ہے، من پسند راستہ بنانا نہیں، عمران خان اور تحریک انصاف کو روکنے کا ہر کام حکومت کے گلے الٹا پڑتا ہے، پیمرا کی پابندیاں قوم کو ٹیلی ویژن کی بجائے سوشل میڈیا پر لے جائیں گی۔سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی پہلے دن الیکشن مہم میں ایک کارکن جاں بحق ہوگیا، جس دن انتخابی شیڈول آ رہا ہے، اسی دن دفعہ 144 لگائی جا رہی ہے، اسلام آباد میں لاٹھی چارج ہو رہا ہے، بلاول بھٹو زرداری امریکہ میں عورت مارچ کی قیادت کر رہے ہیں۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا میں سپریم کورٹ کے فیصلے کو گورنر عزت نہیں دے رہا اور سپریم کورٹ کے فیصلوں کی سازش کے تحت تاخیر کر رہا ہے، 10 مہینے ہوگئے ہیں آئی ایم ایف سے ابھی تک مذاکرات جاری ہیں اور نتیجہ نہیں نکل رہا۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...