اسلام آباد(این این آئی) حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)کی شرط پر لگژری آئٹمز پر 25 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ایف بی آر نے سیکڑوں لگژری آٹمز پر سیلز ٹیکس 25 فیصد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس سے 4 ماہ میں 15 ارب روپے کی آمدن ہوگی۔نوٹیفکیشن کے مطابق امپورٹڈ الیکٹرونکس آئٹمز، میک اپ سامان، امپورٹڈ لپ اسٹک، فیس پاڈر، بالوں کیلئے رولر اور ڈرائرز پر بھی سیلز ٹیکس کی شرح 25 فیصد کردی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پالتو جانوروں کی امپورٹڈ خوراک، امپورٹڈ برانڈڈ شوز ، امپورٹڈ برانڈ کے پرس، امپورٹڈ شیمپو، صابن اور لوشن، امپورٹڈ برانڈ ہیڈ فونز، آئی پوڈ اور اسپیکرز، امپورٹڈ دروازوں اور کھڑکیوں پر سیلز ٹیکس 25 فیصد کردیا گیا ہے۔اس کے علاوہ امپورٹڈ لگژری برتن، امپورٹڈ باتھ فٹنگز، امپورٹڈ ٹائلز، سینیٹری سامان، امپورٹڈ فانونس اور فینسی لائٹس پر بھی سیلزٹیکس 25 فیصد کردیا گیا ہے جب کہ امپورٹڈ اور مقامی تیار ہونے والی 1400 سی سی گاڑیوں پر بھی 25 فیصد سیلز ٹیکس عائد ہوگا۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...