ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان نے اداکارہ کرینہ کپور سے اپنی شادی کو زندگی کا بہترین فیصلہ قرار دیدیا۔سیف علی خان اور کرینہ کپور کی شادی بالی ووڈ کی مشہور شادیوں میں سے ایک ہے جس میں کرینہ کپور کو اپنے سے بڑی عمر کے اداکار سے شادی کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا تاہم اس جوڑی کا کہنا ہے کہ وہ اپنی شادی سے بہت خوش ہیں۔بھارتی میڈیا کو دیئے ایک انٹرویو میں سیف علی خان سے شوہر اور بیوی کی عمر میں فرق سے شادی پر پڑنے والے اثرات کے بارے میں سوال کیا گیا۔جس پر سیف علی خان کا کہنا تھا کہ ‘میں تمام مردوں کو مشورہ دوں گا کہ وہ جوان اور خوب صورت خواتین سے شادی کریں۔دوسری جانب کرینہ کپور نے بھی کئی سال قبل اپنی فلم ‘وی آر فیملی’ کی تشہیری مہم کے دوران ہدایت کار کرن جوہر سے بڑی عمر کے مرد سے محبت کے حوالے سے بات کی تھی جس کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہوئے تھے۔کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ وہ اب اسکرین پر اپنے سے بڑی عمر کے مرد کے ساتھ محبت کا کردار نہیں کریں گی کیونکہ ان کے اور سیف کے درمیان حقیقی زندگی میں صرف 10 سال کا فرق ہے۔کرینہ کا کہنا تھا کہ وہ کسی بڑی عمر کے آدمی سے پیار نہیں کرنا چاہتی، سیف ان سے 10 سال بڑے ہیں، سیف سے بڑی عمر کا کوئی بندہ اداکارہ سے برداشت نہیں ہوگا نہ ہی انہیں کوئی دلچسپی ہوگی۔یاد رہے کہ کرینہ کپور اور سیف علی خان 16 اکتوبر 2012 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے یہ سیف کی دوسری شادی تھی جس سے ان کے دو بیٹیتیمور علی خان اور جہانگیر علی خان ہیں۔اس سے قبل سیف اپنے سے بڑی عمر کی ساتھی اداکارہ امریتا سنگھ سے 1991 میں شادی کی تھی جن سے ان کے دو بچے بیٹی سارہ علی خان اور ابراہیم علی خان ہیں۔
مقبول خبریں
جب تک سیاست میں نفاق رہے گا ملک ترقی نہیں کرسکتا’ شاہد خاقان عباسی
اسلام آباد(این این آئی) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ صرف بانی کی رہائی کسی بھی سیاسی جماعت کا مقصد نہیں ہو...
عمران خان زہر کے پیالے چھوڑ گیا ہم نے ملک بچانے کیلئے اپنی سیاست...
ظفروال (این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان زہر کے پیالے چھوڑ کرگئے...
برطانوی ا ئیر لائن نورس ایٹلانٹک یو کے برطانیہ سے پاکستان ڈائریکٹ فلائٹس آپریشن...
مانچسٹر (این این آئی)پاکستانی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے برطانوی ا ئیر لائن نورس ایٹلانٹک یو کے (Norse Atlantic)کو برطانیہ سے پاکستان ڈائریکٹ فلائٹس...
یوکے ، 30مارچ کو عید منانے والوں پر روزے کی قضا واجب ہے ،...
مانچسٹر (این این آئی)سنی رویت ہلال بورڈ یو کے نے واضح کیا ہے کہ 30مارچ اتوار کو عید منانے والوں پر روزے کی قضا...
پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز کی کٹ کی رونمائی کردی گئی
لاہور(این این آئی)لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں 'قلندرزنائٹ' کی تقریب میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کیلئے لاہور قلندرز کی کٹ...