لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیر اعظم نواز شریف کی تقاریر کی نشریات پر پابندی کے پیمرا حکم نامے پر عمل درآمد نہ کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ۔درخواست منیر احمد نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ قانونی طور پر عدالتی اشتہاری کے بیان اور تقاریر کو میڈیا پر نشر نہیں کیا جاسکتا، پیمرا قوانین کے تحت بھی عدالتی بھگوڑوں کی لائیو نشریات پرپابندی ہے۔درخواست میں مزید کہا گیا کہ پیمرا نے قانون کے تحت نوازشریف کی لائیو نشریات پر پابندی عائد کر رکھی ہے، پیمرا کے حکم نامے کے باوجود نوازشریف کی لائیو نشریات کا سلسلہ جاری ہے، نوازشریف کی لائیو نشریات دکھانا قوانین اور پیمرا کے حکم نامے کی خلاف ورزی ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت نوازشریف کی لائیو نشریات پر پابندی پر عملدرآمد کا حکم صادر کرے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...