لاہور( این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے سینئر نائب صدر تحریک انصاف و سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیکر خارج کردی ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے اعلی عدلیہ کے ججز کے خلاف پریس کانفرنس کرنے کے معاملے پر درخواست کی سماعت کی۔تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست رانا شاہد ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ فواد چوہدری نے ہائیکورٹ میں میڈیا سے خطاب میں اعلی عدلیہ کے ججز مخالف بیان بازی کی، انہوں نے پریس کانفرنس کے ذریعے اعلی عدلیہ کو اسکینڈ لائز کرنے کی کوشش کی۔موقف اپنایا گیا کہ فوادچوہدری کی تقریر الیکٹرانک میڈیا پر لائیو نشر ہوئی اور اگلے روز اخبارات میں پرنٹ ہوئی، آئین کے تحت اعلی عدلیہ کے ججز کے خلاف بیان بازی نہیں ہوسکتی۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدلیہ مخالف بیان بازی پر فواد چوہدری کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے، عدالت فواد چوہدری کو طلب کرتے ہوئے قانون کے مطابق کارروائی کرے۔تاہم بعدازاں عدالت نے فواد چوہدری کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی۔
مقبول خبریں
چیمپئینز ٹرافی’ ہائبرڈ پر مان جاؤ! بھارت کی پھر پاکستان کو مالی فوائد کی...
نئی دہلی (این این آئی)چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پر بھارت ایک مرتبہ پھر پاکستان کو پیسوں کو رعب دکھانے لگا۔میڈیا رپورٹس کے...
کرم’ مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا، جاں بحق افراد کی...
کرم (این این آئی)ضلع کرم میں مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا۔کرم میں پیش آنے والے سانحہ میں جاں بحق...
اسلام آباد آنیوالے تمام راستے آج بھی بند، جڑواں شہروں میں انٹرنیٹ معطل
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے احتجاج کے سبب اسلام آباد کی چائنہ چوک اور ڈی چوک پر پولیس کی نفری تعینات...
بانی پی ٹی آئی کا حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق، ویڈیو میسج...
ٍراولپنڈی (این این آئی)بانی پی ٹی آئی نے حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق کرلیا، حکومت سے بات چیت جاری رکھنے پر بھی...
حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی اور لاش نہ گرے’...
اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی...