ممبئی(این این آئی) بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے اپنی نئی فلم ‘پٹھان’ کی شاندار کامیابی کو ‘ذاتی’ قرار دیا ہے۔ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کنگ خان نے لکھا کہ لوگوں کو ہنسانا اور ان کو انٹرٹینمنٹ دینا ہمارا بزنس ہے اور اگر ہم اسے ذاتی طور پر نہ کریں تو اس میں کامیابی نہیں مل سکتی ہے۔شاہ رخ خان نے لکھا کہ میں ان تمام لوگوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے ‘پٹھان’ کو محبت اور پیار دیا۔انہوں نے مزید لکھا کہ میں ان افراد کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے فلم کیلئے کام کیا اور ثابت کیا کہ کہ محنت، لگن اور بھروسہ ابھی زندہ ہے۔واضح رہے کہ ‘پٹھان’ ہندی سینما کی سب سے زیادہ کمائی والی فلم بن گئی ہے اور اس نے ‘باہو بلی 2’ کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔
مقبول خبریں
جب تک سیاست میں نفاق رہے گا ملک ترقی نہیں کرسکتا’ شاہد خاقان عباسی
اسلام آباد(این این آئی) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ صرف بانی کی رہائی کسی بھی سیاسی جماعت کا مقصد نہیں ہو...
عمران خان زہر کے پیالے چھوڑ گیا ہم نے ملک بچانے کیلئے اپنی سیاست...
ظفروال (این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان زہر کے پیالے چھوڑ کرگئے...
برطانوی ا ئیر لائن نورس ایٹلانٹک یو کے برطانیہ سے پاکستان ڈائریکٹ فلائٹس آپریشن...
مانچسٹر (این این آئی)پاکستانی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے برطانوی ا ئیر لائن نورس ایٹلانٹک یو کے (Norse Atlantic)کو برطانیہ سے پاکستان ڈائریکٹ فلائٹس...
یوکے ، 30مارچ کو عید منانے والوں پر روزے کی قضا واجب ہے ،...
مانچسٹر (این این آئی)سنی رویت ہلال بورڈ یو کے نے واضح کیا ہے کہ 30مارچ اتوار کو عید منانے والوں پر روزے کی قضا...
پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز کی کٹ کی رونمائی کردی گئی
لاہور(این این آئی)لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں 'قلندرزنائٹ' کی تقریب میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کیلئے لاہور قلندرز کی کٹ...