عرب اور مغربی ممالک کا ریاض ، تہران سفارتی تعلقات بحالی کا خیر مقدم

0
154

واشنگٹن (این این آئی)وائٹ ہائوس کی قومی سکیورٹی کونسل کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ سعوی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات بحال ہونے کی خبروں سے آگاہ ہے تاہم مزید تفصیلات سعودی حکام بتائیں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب اور ایران کئی برسوں کی کشیدگی کے بعد سفارتی تعلقات دوبارہ بحال کرنے اور دو ماہ کے اندر ایک دوسرے کے ملک میں اپنے اپنے سفارت خانے کھولنے پر رضامند ہو گئے ہیں۔وائٹ ہائوس کی قومی سکیورٹی کونسل کے ترجمان نے مزید کہا کہ عام طور پر ہم یمن میں جنگ کے خاتمے اور مشرق وسطی میں کشیدگی کو کم کرنے میں مدد کے لیے کسی بھی طرح کی کوشش کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ترجمان کے مطابق کشیدگی میں کمی اور سفارت کاری اس پالیسی کے کلیدی ستون ہیں جو صدر بائیڈن نے گذشتہ برس خطے کے اپنے دورے کے دوران بیان کی تھی۔دونوں ملکوں کے سرکاری خبر رساں اداروں کے مطابق عراق اور عمان دونوں نے تعلقات کی بحالی کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔