بیجنگ میں سعودی عرب اور ایران کے تعلقات کی بحالی امن کی فتح ہے، چینی سفارتکار

0
325

بیجنگ(این این آئی)بیجنگ میں ایران اور سعودی عرب کے درمیان کامیاب مذاکرات ، مذاکرات اور امن کی فتح ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین کے اعلی سفارت کار وانگ یی نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان اپنے ملک کی ثالثی کی کامیابی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا۔ایران اور سعودی عرب نے سات سال کی سرمہری کے بعد تعلقات کو دوبارہ قائم کرنے پر اتفاق کیا۔چین کے اعلی سفارت کار نے مزید کہا کہ چین تمام ممالک کی خواہشات کے مطابق ، دنیا کے کانٹے دار مسائل سے مناسب طریقے سے نمٹنے کے لیے تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ بات چیت اس وقت پریشان حال دنیا کے لیے بہت “اچھی خبر” لے کر آئی ہے۔