ریاض (این این آئی)سعودی عرب کے مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر موسی بن محمد العیبان نے کہا ہے کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے صدر شی جن پنگ کی جانب سے سعودی عرب اور ایران کے درمیان اچھے تعلقات کو فروغ دینے کے فراخدلانہ اقدام کا خیر مقدم کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس بات کا اظہار انہوں نے بیجنگ میں سعودی عرب اور ایران کے درمیان معاہدے پر دستخط کے دوران اپنی تقریر میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ “یہ سعودی عرب کے اچھی ہمسائیگی کے اصولوں پر عمل پیرا ہونے اور خطے اور دنیا میں سلامتی اور استحکام بڑھانے اور اختلافات کو حل کرنے کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کے اچھے اصولوں کو اپنانے سے جاصل ہوا ہے۔ایران کے ساتھ اختلافات کی وجوہات اور ان کس حل کے بارے میں انہوں نے کہا کہ اس ہفتے کے دوران ہم نے گہرائی سے بات چیت کی، جس کی حمایت تینوں ممالک کے رہنمائوں نے کی، اس دوران ہم نے اختلافات کی وجوہات اور ان سے نمٹنے کے طریقوں کے بارے میں وسیع پیمانے پر جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں اور بین الاقوامی سطح پر امن و سلامتی کے فروغ کے لیے عدم مداخلت کے اصولوں پر عمل کرنا لازمی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ریاستوں کی خودمختاری کے احترام اور ان کے معاملات میں عدم مداخلت کے اصولوں پر زور دینا ریاستوں کے درمیان تعلقات کی ترقی اور ہمارے خطے میں سلامتی اور استحکام کے فروغ کے لیے ایک بنیادی ستون ہے۔ انہوں نے 2021-2022 میں دونوں فریقوں کے درمیان مذاکرات کو اس معاہدے کا پیش خیمہ قرار دیتے ہوئے اس کی میزبانی پر عراق اور عمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ “ہم جمہوریہ عراق اور سلطنت آف عمان دونوں برادر ممالک کی طرف سے مذاکرات کے پچھلے دور میں فراہم کی جانے والی سہولیات کے لییان کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور بہت خوشی کی بات ہے کہ آج ہم اس معاہدے پر پہنچے ہیں، جو کہ ایک نتیجہ خیز ہے۔انہوں نے اس سلسلے میں چین کے مسلسل مثبت کردار کی تعریف کی اور شکریہ ادا کیا