فیصل آباد( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہاہے کہ مسلم لیگ (ن) الیکشن میں جیت کے لئے اترے گی لیکن ترازوکے پلڑے برابر نہ ہوں تو صرف سلیکشن ہوتی ہے، بدقسمتی سے سوشل میڈیا کو کوڑے دان اور گٹر سوچ کاذریعہ بنادیاگیا، معاشرے میں نفرتوں کی آگ ختم کرنا ہوگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) فیصل آباد ڈویژن کے تنظیمی اجلاس کی صدارت کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں تنظیمی ڈھانچے کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیاگیا اور پارٹی ونگز کے درمیان اشتراک عمل کو مضبوط بنانے پر تجاویز پر بھ غور ہوا ۔مریم نواز نے بھرپور تنظیمی کونشن منعقد کرنے پر پارٹی قیادت، عہدیداروں اور کارکنوں کو مبارک دیتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد میں کارکنوں کا جذبہ بڑا متاثرکن تھا ، خواتین اور یوتھ کی بھرپور شرکت پر بے حد خوش ہوں، خواتین اور یوتھ کی بڑھتی تعداد دیکھ کر کہاجاسکتا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نوجوانوں کی جماعت ہے، فیصل آباد کے شیروں کی آواز کی گونج پورے پاکستان نے سنی ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) الیکشن میں جیت کے لئے اترے گی تاہم ترازوکے پلڑے برابر نہ ہوں تو صرف سلیکشن ہوتی ہے۔ مسلم لیگ (ن) ترقی اور عوام کی خوش حالی کا دوسرا نام ہے، مہنگائی میں صرف مسلم لیگ (ن) ہی کمی لاسکتی ہے، خواتین اور نوجوانوں کو قیادت کی صف میں لائیں گے، نصف آبادی خواتین اور 68 فیصد نوجوان آبادی کو زیادہ مواقع دیں گے، خواتین اور نوجوانوں کی ترقی سے پاکستان میں اصل تبدیلی آئے گی۔ مریم نواز نے کہا کہ سوشل میڈیا کی طاقت کو اچھے جذبوں اور مثبت سوچ پھیلانے کے لئے استعمال کریں، معاشرے میں نفرتوں کی آگ ختم کرنا ہوگی، بدقسمتی سے سوشل میڈیا کو کوڑے دان اور گٹر سوچ کاذریعہ بنادیاگیا، مسلم لیگ (ن) کے سوشل میڈیا رضاکار یہ گند صاف کرنے میں کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے سوشل میڈیا ونگ کو مسلم کلچر کی شناخت بننا ہے۔اس موقع پر شرکاء نے مریم نوازکو سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر بننے پر مبارک دی۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...