وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی ملاقات

0
212

لاہور ( این این آئی) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر تعلیم و فنی تربیت رانا تنویر حسین نے ملاقات کی ۔ وفاقی وزیر تعلیم نے اسلام آباد اور وفاقی تعلیمی اداروں سے ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کے لئے اکٹھی کی جانے والی امدادی رقم کا چیک پیش کیا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ صوبوں کے تعاون سے وفاقی حکومت عوام کے لئے تعلیمی معیار کو مزید بہتر کرنے کے لئے کوشاں ہے۔اس موقع پر ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔