کراچی (این این آئی)پاکستانی اداکارہ و میزبان انوشے اشرف نے رمضان کے آغاز سے قبل روحانی پاکیزگی کے لیے سوشل میڈیا سے کنارہ کشی اختیار کرلی۔انوشے کی جانب سے سوشل میڈیا سے بریک لینے کی اطلاع انسٹاگرام کے ذریعے دی گئی۔شیئر کردہ پوسٹ پر اداکارہ نے لکھا کہ رمضان کے برکت والے مہینے سے قبل میں اپنے دل و دماغ اور روح کی پاکیزگی کے لیے سوشل میڈیا سے ایک ہفتے کے لیے وقفہ لے رہی ہوں۔اداکارہ نے کہا کہ میں نے سوشل میڈیا سے کنارہ کشی کا فیصلہ اس لیے کیا کیونکہ میں چاہتی ہوں کہ رمضان کا آغاز کھلے دماغ سے کرسکوں تاکہ ماہ مبارک کی برکات اور نیکیاں حاصل کرسکوں۔انوشے نے کہا کہ وہ اس دوران اپنی سوشل میڈیا فیملی کو یاد کریں گی۔انہوں نے کہا کہ میں اس ہفتے پہاڑوں پر جاؤں گی اور ایک روحانی تربیت کے پروگرام میں شریک ہوں گی جہاں عبادت، مطالعہ، مراقبہ اور تبادلہ خیالات کے سیشن ہوں گے۔اداکارہ و میزبان کی پوسٹ پر ساتھی اداکارہ سیدہ طوبیٰ انور سمیت عدنان صدیقی اور سوشل میڈیا صارفین نے تبصرے کیے اور ان کے فیصلے کو سراہا۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...