ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اداکارہ اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما اتوار کو بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان احمدآباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے چوتھے ٹیسٹ میچ کے موقع پر اسوقت چیر لیڈر بن گئیں جب ان کے شوہر ویرات کوہلی نے سنچری اسکور کی۔انوشکا نے اس پر اپنی بے پناہ خوشی اور جوش و جذبے کا مظاہرہ کیا۔ یہ ویرات کوہلی کی تین سال سے زیادہ عرصے کے بعد پہلی ٹیسٹ سنچری ہے۔ اس سے قبل آخری ٹیسٹ سنچری انہوں نے نومبر 2019 میں بنگلادیش کے خلاف اسکور کی تھی۔انوشکا نے ویرات کی اس پرفارمنس پر اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر انکشاف کیا کہ وہ اس وقت بیمار تھے۔ بیماری کے باوجود شاندار بیٹنگ کر کے سنچری بنانے پر انوشکا نے شوہر کی خوب تعریف کی اور ان کی بیٹنگ فارم کو بھی سراہا۔ انہوں نے اس میچ کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی اور کہا کہ بیمار ہونے کے باوجود ہمت سے بیٹنگ قابل تعریف ہے اور اس جذبے نے ہمیشہ مجھے متاثر کیا ہے۔دوسری جانب ویرات کوہلی نے اس اہم سنگ میل پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس اسپشل اننگز کو اہلیہ کے نام کیا۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...