کشتی الٹنے کا افسوسناک واقعہ،30 افراد لاپتہ، اطالوی کوسٹ گارڈز نے 17 افراد کو بچا لیا

0
266

روم(این این آئی) اٹلی نے بحیرہ روم میں لیبیا کے ساحل پر کشتی الٹنے کے بعد کم از کم 17 غیر قانونی تارکین وطن کو بچا لیا جبکہ 30 دیگر اب بھی لاپتہ ہیں۔غیرملکی میڈیا نے اطالوی کوسٹ گارڈز کے حوالے سے بتایا کہ واقعے کے بعد 17 افراد کو بچالیا گیا ہے کشتی خراب موسم کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوئی، انسانی جانوں کو بچانے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔اطالوی کوسٹ گارڈ کمانڈ نے کہا کہ انہوں نے ایک ریسکیو آپریشن کیا جس میں 47 افراد کو لے جانے والی کشتی لیبیا کے ساحل سے تقریباً 177 کلومیٹر (110 میل) دور تھی جب یہ واقعہ پیش آیا،کشتی الٹنے سے 30 افراد لاپتہ ہیں ، لاپتہ افراد کو دو تجارتی بحری جہاز اور یورپی بارڈر اینڈ کوسٹ گارڈ ایجنسی (فرنٹیکس) کا ایک گشتی طیارے کے ذریعے تلاش کیا جا رہا ہے ۔