سکم(این این آئی)سکم سرحد پر تقریباً 400 پھنسے ہوئے سیاحوں کوبچالیا ۔سکم کے بلائی علاقوں میں شدید برف باری سے تمام زمینی رابطے منقطع ہوگئے ، 100 گاڑیاں جن میں تقریباً 400 سیاح سوارت تھے پھنس گئے ۔فوجی حکام کے مطابق مشرقی سکم میں 50 بچوں سمیت تقریباً 400 سیاحوں کو بچالیا جب ان کی گاڑیاں ہمالیائی ریاست کے بالائی علاقوں میں شدید برف باری کی وجہ سے پھنس گئیں۔ سیاح مشہور سیاحتی مقامات نتھو لا اور سومگو کا دورہ کرنے کے بعد گنگٹوک واپس جا رہے تھے۔یہ سیاح ناتھو لا اور سومگو کا دورہ کرنے کے بعد گنگٹوک واپس جا رہے تھے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ ترشقتی کور کے دستوں نے ریاستی پولیس اور سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر انہیں بچانے کے لئے آپریشن شروع کیا۔ سیاحوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا اور انہیں پناہ گاہ، گرم کپڑے، طبی امداد اور خوراک فراہم کی گئی۔سیاحوں کے لیے رہائش کا انتظام کیا جن میں 178 مرد، 142 خواتین اور 50 بچے شامل تھے۔گنگٹوک تک گاڑیوں کی آمدورفت کے قابل بنانے کیلئے سڑک کو دوبارہ بحال کردیاـ