لاس اینجلس (این این آئی)2 دہائیوں سے زائد عرصے تک ایشیائی اداکاروں کے لیے اچھے فلمی کرداروں کی کمی کے باعث ہالی وڈ سے دور رہنے والے کی ہوئے کوان نے 2022 میں فلم ایوری تھنگ ایوری ویئر آل ایٹ ونس کے ذریعے واپسی کی تھی۔اس فلم کی بدولت وہ 38 سال بعد بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ جیتنے والے دوسرے ایشیائی شخص بن گئے ہیں۔ان سے قبل 1985 میں فلم دی کلنگ فیلڈز میں کام کرنے والے Haing S Ngorنے آسکر ایوارڈ جیتا تھا۔کی ہوئے کوان نے اس فلم میں ایولین کا مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ مچل یوہ کے شوہر کا کردار ادا کیا تھا جو بہترین اداکارہ کے آسکر ایوارڈ جیتنے والی پہلی ایشیائی خاتون بنی۔ایوارڈ لیتے ہوئے کی ہوئے کوان نے کہا کہ میری والدہ 84 سال کی ہیں اور وہ گھر پر شو دیکھ رہی ہیں، مام میں نے آسکر جیت لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میرے سفر کا آغاز ایک کشتی سے ہوا، میں ایک سال تک پناہ گزین کیمپ میں رہا اور کسی طرح ہالی وڈ کے سب سے بڑے اسٹیج تک پہنچ گیا، لوگ کہتے ہیں کہ اس طرح کی کہانیاں صرف فلموں میں ہوتی ہیں، مجھے یقین نہیں آتا کہ ایسا میرے ساتھ ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ وہ فلمی دنیا کے لیے اپنے خوابوں سے لگ بھگ دستبردار ہو چکے تھے۔انہوں نے دیگر افراد پر زور دیا کہ اپنے خوابوں کو زندہ رکھیں، ایسے خواب جن پر آپ کو یقین ہو۔ویتنام میں پیدا ہونیو الے چینی نڑاد کی ہوئے کوان کا خاندان 1978 میں وہاں سے فرار ہوا تھا۔اپنے والد اور 5 بہن بھائیوں کے ساتھ وہ ہانگ کانگ کے پناہ گزین کیمپ میں مقیم رہے جبکہ ان کی والدہ اور دیگر 3 بہن بھائی ملائیشیا میں رہ گئے تھے۔یہ خاندان 1979 میں امریکا میں پھر اکٹھا ہوا۔کی ہوئے کوان کے فلمی کیرئیر کا آغاز 1984 میں فلم انڈیانا جونز اینڈ دی ٹمپل آف ڈوم سے ہوا جس کے بعد 1990 کی دہائی میں کئی فلموں میں کام کیا۔مگر 2000 کے بعد سے انہیں امریکا میں فلمی کردار ملنا بند ہوگئے اور اس دنیا سے دور ہونے کے بعد انہوں نے فلم پروگرام کی ڈگری حاصل کی۔2018 کی فلم کریزی رچ ایشینز سے ان میں اداکاری کی دنیا میں واپسی کی حوصلہ افزائی ہوئی اور ایوری تھنگ ایوری ویئر آل ایٹ ونس سے ان کی کامیاب واپسی ہوئی۔
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...