ممبئی(این این آئی) شاہ رخ خان کی بالی وڈ میں شہنشاہی برقرار ہے اور ‘پٹھان’ کی کامیابی کے ساتھ انہوں نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔کنگ خان کی فلم ‘پٹھان کے ساتھ دھماکہ خیز واپسی ہوئی ہے اور اس نے باکس آفس کے متعدد ریکارڈ توڑ ڈالے۔’پٹھان’ پوری دنیا سے اب 1000 کروڑ انڈین روپے سے زائد بزنس کرچکی ہے جس نے کنگ خان کو بالی وڈ میں نمبر ون بنادیا ہے۔دوسرے نمبر پر دبنگ اسٹار سلمان خان ہیں، جن کی شہرت پر فلموں کی کامیابی اور ناکامی سے کوئی اثر نہیں پڑتا۔فہرست میں تیسرے نمبر پر اکشے کمار براجمان ہیں، اگرچہ ان کو اپنی نئی فلموں کے فلاپ ہونے کا صدمہ سہنا پڑا لیکن ان کی شہرت میں کوئی کمی نہیں آئی۔چوتھے نمبر پر ایکشن اسٹار ہریتھک روشن ہیں اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ ‘فائٹر’ کی ریلیز کے بعد وہ مزید اونچائیاں فتح کریں گے۔رنبیر کپور پانچویں نمبر پر موجود ہیں، ان کی نئی فلم ‘تو جھوٹا میں مکار’ بالی وڈ میں اچھا بزنس کررہی ہے۔کارتک آریان چھٹے جبکہ عامر خان ساتویں نمبر پر موجود ہیں، عامر خان کے مداح اس وقت کے منتظر ہیں جب ایک بلاک بسٹر کے ساتھ وہ اپنا کھویا مقام دوبارہ حاصل کرلیں گے۔
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...